تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اپریل 2016
وقت اشاعت: 1:23

اردو کو سرکاری زبان کا درجہ اور فروغ کے لیے وزارت کا قیام ،مشیر وزیراعظم

جیو نیوز - اسلام آباد........وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کہتے ہیں اردو کو سرکاری زبان کا درجہ دیئے جانے اور اسکے فروغ کو یقینی بنائے جانے کے لیے وزارت کا قیام کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد اکادمی ادبیات میں اردو کو سرکاری زبان کا درجہ دیئے جانے اور اسکے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں پر بحث کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کا کہنا ہے حکومت نے وزارت قائم کر دی ہے اور تمام ممکنہ کوششیں کی جارہی ہیں کہ نصاب اور سرکاری دستاویزات کو اردو زبان میں جاری کیا جائے۔

اس موقع پر ملک بھر سے آئے مصنفین نے تمام صوبوں اور بڑے شہروں میں اکادمی ادبیات کے دفاتر قائم کیے جانے کا مطالبہ کیا اور سفارتکاری کی زبان کا درجہ بھی اردو کو ہی دیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.