تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اپریل 2016
وقت اشاعت: 2:38

اشتعال انگیز تقریر: ایم کیو ایم کے قائد اور حیدرعباس کے وارنٹ جاری

جیو نیوز - کراچی…کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر سے متعلق کیس میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور رہنما حیدر عباس رضوی کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

اشتعال انگیز تقریر سے متعلق کیس کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سماعت ہوئی۔تفتیشی افسر نے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مہلت طلب کی۔عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد اور رہنما حیدر عباس رضوی کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 12 مارچ تک ملتوی کردی ۔

کیس میں ایم کیو ایم سینیٹر طاہر مشہدی بری ہوچکے ہیں۔ملزمان پر اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کا الزام ہے جس کا مقدمہ تھانہ نیو ٹاؤن میں درج ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.