17 اپریل 2016
وقت اشاعت: 2:54
جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے
جیو نیوز - راولپنڈی…آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر دوحہ پہنچ گئےہیں جہاں وہ قطر کی اعلیٰ عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف ان اہم ملاقاتوں میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دونوں ملکوں میں دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہو گی۔
اس سے قبل رواں ماہ وزیراعظم نواز شریف اور سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے بھی دوحہ کا دورہ کیا تھا۔