تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اپریل 2016
وقت اشاعت: 9:31

کوئٹہ میں سرچ آپریشن 15 مشتبہ افراد زیر حراست

جیو نیوز - کوئٹہ ........فرنٹیئرکور اور پولیس نے کوئٹہ کےمختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کےدوران 15مشتبہ افراد کو حراست میں لےلیاگیا۔

ترجمان ایف سی کے کےمطابق سرچ آپریشن ٹین ٹاون، سرکی روڈ اور بروری کےعلاقوں میں کیاگیا، جس میں 15مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیاہے۔

گرفتار افراد کے قبضے سے چھ پسٹل ، چار سب مشین گنیں، دو رائفلیں اور سینکڑوں راؤنڈز برآمد کرلئے گئے۔ حراست میں لئےگئے افراد سے تفتیش جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.