تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اپریل 2016
وقت اشاعت: 3:14

منڈی بہائو الدین :غیرت کے نام پر بیٹی کا قتل ،باپ گرفتار

جیو نیوز - منڈی بہائوالدین ......منڈی بہائو الدین میں باپ نےغیرت کے نام پر بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ،پولیس نے باپ کو گرفتار کرلیا ۔

واقعہ کوٹ احمد شاہ کے قریب پیش آیا، جہاں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی 18 سالہ بیٹی پر فائرنگ کردی، جس سے وہ زخمی ہوگئی ۔

لڑکی کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں سے ڈاکٹر نے گجرات ریفر کیا اس دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گئی ۔

پولیس کے مطابق لڑکی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے جبکہ باپ کو تحویل میں لے لیا گیااور واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.