19 اپریل 2016
وقت اشاعت: 21:47
پنجاب ریونیو اتھارٹی کا ٹیکس فوری ختم کیا جائے، کیبل آپریٹر
جیو نیوز - لاہور......جنرل سیکریٹری کیبل آپریٹرزایسوسی ایشن پنجاب طاہر جاوید نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی کا ٹیکس فوری ختم کیا جائے۔
کیبل آپریٹرزایسوسی ایشن پنجاب کے جنرل سیکریٹری طاہر جاوید کا مزید کہنا تھا کہ کیبل آپریٹرز کو پنجاب حکومت کا ریکوری افسر نہ بنایا جائے، یہ ٹیکس ویسے بھی صارفین پر اضافی بوجھ ہوگا۔