تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اپریل 2016
وقت اشاعت: 11:27

کراچی میں دوغیرملکی ڈکیت گروہ سرگرم

جیو نیوز - کراچی.........کراچی میں ائیرپورٹ سے آنے والے مسافروں اور پوش علاقوں میں رہنے والے افراد سے لوٹ مار میں غیر ملکی ڈکیتوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایران اورافغان شہریوں پرمشتمل2خاندان کراچی میں ڈکیتیوں میں ملوث ہیں۔ ایرانی گروہ کی سربراہی علی ایرانی اور افغانی گروہ کی سربراہی وحیدعرف بش کرتاہے۔ ایرانی گروپ میں12 جبکہ افغانی گروپ میں20ڈاکوکام کرتےہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی گروہ ایئرپورٹ سےآنےوالوں کےساتھ ڈکیتی کرتاہےجبکہ افغانی گروہ پوش علاقوں کےگھروں میں وارداتیں کرتاہے۔ ایرانی گروہ میں وسیم، جمیل، عدنان، کاشف، سلیم، فرحان اور افغانی گروہ میں رزاق، خالد، گل جان، جمعہ خان، صالح محمد، محبوب اور دیگر ملزمان شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.