20 اپریل 2016
وقت اشاعت: 12:0
کراچی: لیاری میں کارروائی، گینگ وار کے 3 ملزمان گرفتار
جیو نیوز - کراچی.........کراچی کے علاقے لیاری میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرکے لیاری گینگ وار کے 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق رات گئے لیاری کے علاقے جتوئی محلہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران تین ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔