تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اپریل 2016
وقت اشاعت: 12:16

کراچی: لیاری سے 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

جیو نیوز - کراچی........کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس نے مقابلے کے بعد بابا لاڈلا گروپ کے دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے پھول پتی لائن میں پولیس نے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی اور مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق بابا لاڈلا گروپ سے ہے۔ ملزمان ڈکیتی، لوٹ مار سمیت قتل کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.