تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اپریل 2016
وقت اشاعت: 14:57

کوہاٹ سے دو افراد کے ڈھانچے برآمد

جیو نیوز - کوہاٹ......کوہاٹ سے دو افراد کے ڈھانچے ملے ہیں جن میں سے ایک ڈھانچہ خاتون کا اور دوسرا مرد کا ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں ڈھانچے تانڈہ ڈیم کے علاقے سے ملے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچادیا گیا۔

دونوں ڈھانچوں میں ایک ڈھانچہ حساس ادارے کے اہلکار کا جبکہ ایک ڈھانچہ خاتون کا ہے ،جسے اس کے ورثاء نے شناخت کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.