21 اپریل 2016
وقت اشاعت: 3:34
ڈاکٹر عاصم کیخلاف ریفرنس سماعت کیلئے منظور
جیو نیوز - کراچی.....نیب نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کرادیا۔ عدالت نے ریفرنس سماعت کے لیے منظور کرلیا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم پرنیب ریفرنس میں 5 الزامات لگائے گئے ہیں۔
ڈاکٹر عاصم پر پہلا الزام حکومتی پالیسی کے خلاف گیس کی لوڈشیڈنگ کے نام پر کھاد کےکارخانوں کوگیس کم فراہم کی ،گیس کم فراہم کرنے کے باعث کھاد درآمد کرنا پڑی، اور کھاد درآمد کرنے کے باعث کے حکومت کو 450 ارب روپے کی سبسڈی دینا پڑی۔
ڈاکٹر پر کک بیک کمیشن لینے کا دوسرا الزام عائد کیا گیا ہے، ڈاکٹر عاصم پر تیسرا الزام منی لانڈرنگ کا لگایا ہے،اورچوتھا الزام ٹرسٹ کی زمین کا غلط استعمال جبکہ پانچواں الزام سرکاری زمینوں پر قبضے کا ہے۔
چیرمین نیب ڈاکٹر عاصم کے خلاف نیب ریفرنس کی منظوری دے چکے ہیں دیگر 5 ملزمان میں گروپ فنانس ایڈوائز ضیاء الدین اسپتال عبد الحمید سابق ڈائرکٹر کے ڈی اے سید اطہر حسین اور مسعود حیدر جعفری بھی ملزمان میں شامل ہیں۔
سابق سی ای او کے ڈی ایل ڈی صفدر حسین اور سابق چیف سیکرٹری سندھ اعجاز چودھری بھی شامل ہیں ڈاکٹر عاصم اور دیگر ملزمان پر 462 بلین کی کرپشن کا الزام ہے۔