تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اپریل 2016
وقت اشاعت: 12:27

پٹھان کوٹ حملہ کیس، نئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنا دی گئی

جیو نیوز - اسلام آباد ......پٹھان کوٹ حملہ کیس میں پنجاب حکومت نے نئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ،ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ پٹھان کوٹ حملہ کیس کے اندراج کے بعد ،پنجاب ہوم سیکرٹری نئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ۔

نئی ٹیم اینٹی ٹیئررازم ایکٹ کی سیکشن 19کے تحت قائم کی گئی، ٹیم میںا سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کے ارکان کو ہی شامل کیا گیا ہے۔ٹیم میں کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے رائے طاہر، سی ٹی ڈی کے پی کے کے صلاح الدین محسود، ایف آئی اے کے عثمان انور اور خفیہ اداروں کے نمائندے بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹیم اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ کی روشنی میں پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات کرئے گی او ر اس سلسلے میں بھارت کا دورہ بھی کرئے گی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے ارکان کے دورہ بھارت کے سلسلے میں پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ وفاقی وزار ت داخلہ کے ذریعے وزارت خارجہ سے کوارڈینیشن کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.