تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اپریل 2016
وقت اشاعت: 13:47

وزیراعظم کل کراچی میں بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

جیو نیوز - کراچی......وزیراعظم نوازشریف کل کراچی میں گرین لائن بس ریپڈ سروس کا سنگ بنیاد رکھیں گے،منصوبے پر 16 ارب، ساڑھے 8کروڑ روپے لاگت آئے گی اور یہ تمام فنڈز وفاقی حکومت فراہم کرے گی۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف جمعہ کو کراچی میں گرین لائن بس ریپڈ سروس کا سنگ بنیاد رکھیں گے جو ملک کا پہلا تیز ترین ٹرانزٹ سسٹم ہو گا۔گرین بس لائن کا منصوبہ سرجانی ٹاؤن سے شروع ہوکر میونسپل پارک ایم اے جناح روڈ پر ختم ہوگا۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق یہ منصوبہ ایک سال میں مکمل کیا جائے گا اور اس سے یومیہ 3 لاکھ مسافر مستفید ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.