تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اپریل 2016
وقت اشاعت: 8:6

کراچی ، فکس اِٹ مہم کے عالمگیر اور ان کے ڈرائیور کی ضمانت منظور

جیو نیوز - کراچی......کراچی کی سٹی کورٹ نے فکس اٹ مہم کے عالمگیر خان اور ان کے ڈرائیور کی ضمانت منظور کرلی، دونوں کو 5,5ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

عالمگیر کہتے ہیں کہ جھوٹے مقدمات مشن سے نہیں روک سکتے،عالمگیرخان کو وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر کچرے کا ٹرک لے جانے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

عالمگیر اور انکی ٹیم خوش ہے کہتے ہیں گذشتہ روز ہونے والے واقعہ کا جشن منائیں گے،شہر کو گندگی سے صاف کرنے نکلے ہیں اپنی مہم سے پیچھے ہٹنے والے نہیں۔

عالمگیر کو سول لائین تھانے سے اپنی تمام چیزیں تو وصول ہوگئیں لیکن ٹریکٹر نہ ملا ،عالمگیر کےخلاف گزشتہ روز تھانا سول لائنز میں کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، آج انہیں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا تو عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عالمگیر اور اس کے ڈرائیور کی پانچ، پانچ ہزار روپے میں ضمانت منظور کرلی۔

فکس اٹ ٹیم نے سٹی کورٹ میں نعرے بازی کی اور عالمگیر پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عالمگیر اور اس کے ڈرائیور کی ضمانت منظور کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.