22 اپریل 2016
وقت اشاعت: 9:59
ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہنا ہو گا، جنرل راحیل شریف
جیو نیوز - بہاولپور......آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےکہا ہے کہ پاک فوج کا مورال بلند ہے، ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، ہمیں ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے چولستان میں بہاول پورکورکی جنگی مشقوں کا معائنہ کیا، فوجی دستوں سے ملاقات کی، خود مشق میں حصہ لیا اور پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی معیار پر اظہار اطمینان کیا ۔
اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حاصل ہونے والی بڑی کامیابیوں اور جنگی تربیت کے بہترین معیار نے پاک فوج کو دنیا کی صف اول کی فوج بنا دیا ہے۔