22 اپریل 2016
وقت اشاعت: 10:31
عمران خان کی جامعہ پشاور آمد پر مظاہرہ ،100 طلبہ کیخلاف مقدمہ
جیو نیوز - پشاور......پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جامعہ پشاور آمد پر مظاہرہ کرنے والے 100طلبہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق عمران خان کی جامعہ پشاور آمد پر طلبہ نے مظاہرے کےد وران یونیورسٹی روڈ بند کر رکھا تھا ،طلبہ کے خلاف تہکال پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔