22 اپریل 2016
وقت اشاعت: 10:47
وزیراعظم کی کراچی آمد، سیکیورٹی انتظامات کا پول کھل گیا
جیو نیوز - کراچی.......وزیر اعظم میاں نواز شریف کی کراچی آمد پر پولیس کے سیکیورٹی انتظامات کا پول کھل گیا، وی وی آئی پی روٹ پر دو پولیس موبائل خراب ہوگئیں، ایک کو دھکا لگا کر اسٹارٹ کرنا پڑا تو دوسری کو کرین سے ہٹانا پڑا۔
وزیر اعظم کی کراچی آمد پر سیکیورٹی انتظامات پولیس کیلئے امتحان بن گئے۔وی وی آئی پی روٹ پر تعینات ایک موبائل میں پہلے پٹرول ختم ہوا اور پھر سیلف جواب دے گیا،ایسے میں پولیس اہلکار ڈیوٹی چھوڑ کر گاڑی کو دھکا لگاتے نظر آئے۔
ابھی اس سے جان نہیں چھوٹی تھی کہ دوسری موبائل بھی جواب دے گئی، پہلے دھکا لگایا،پھر منتیں کیں،بات نہ بنی تو گاڑی کو لفٹر کے ذریعے راستے سے ہٹادیا گیا۔
کسی کہنے والے نے یہ بھی کہا کہ پولیس نے یہ سب کچھ جان بوجھ کر اپنی حالتِ زاربیان کرنے کیلئے کیا لیکن دیکھنے والوں نے یہ بھی دیکھا کہ پولیس کے سیکیورٹی انتظامات سے شہری کل بھی پریشان تھے اور آج بھی انہیں سکون میسر نہیں ۔