تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اپریل 2016
وقت اشاعت: 11:3

پولیس پر حملے کا الزام، پی پی ایم این اے شاہ جہاں بلوچ بری

جیو نیوز - کراچی.......کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں بلوچ کو پولیس موبائل حملہ کیس میں بری کردیا۔

شاہ جہاں بلوچ کے خلاف 2012ء میں بغدادی تھانے کی حدود میں پولیس موبائل پر حملے کا الزام تھا۔حملے میں کانسٹیبل الطاف جاں بحق اور کانسٹیبل عامر زخمی ہوا تھا۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مقدمے کی سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے شاہ جہاں بلوچ کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.