22 اپریل 2016
وقت اشاعت: 13:29
پنجاب:نجی تعلیمی اداروں کو فیسوں میں اضافے سے روک دیا گیا
جیو نیوز - لاہور......پنجاب میں نجی تعلیمی اداروں کو فیسوں میں من مانےاضافے سے روک دیاگیا۔پنجاب اسمبلی نے فیسوں میں اضافہ روکنے سمیت 4 بل منظور کرلیے ۔
پنجاب میں نجی تعلیمی ادارےہوشیار ہوجائیں، اب نہ تو فیسوں میں من مانا اضافہ کیاجاسکےگااورنہ ہی رجسٹریشن کےبغیرکوئی تعلیمی ادارہ چل سکےگا۔
پنجاب میں نجی تعلیمی اداروں کوفیسوں میں من مانےاضافےسے روکنے کا بل صوبائی وزیرقانون راناثناءاللہ نے پیش کیا،جسےایوان نےمتفقہ طور پر منظورکر لیا، رجسٹریشن کے بغیر چلنےوالےاداروں پر 40 لاکھ روپےتک جرمانہ بھی کیا جاسکے گا جبکہ داخلہ، سیکیورٹی اور لیبارٹری فیسیں لینےکا سلسلہ بھی بندکردیا گیا۔
پنجاب اسمبلی نےپنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ،علی انسٹی ٹیوٹ ایجوکیشن ترمیمی بل اور غازی یونیورسٹی ڈی جی خان دوسرا ترمیمی بل بھی منظور کر لئے۔
وزیرتعلیم پنجاب رانامشہودنےبعدمیں میڈیا سےگفتگو کےدوران کہاکہ ہم نےاپنا وعدہ پورا کردیا، نجی تعلیمی اداروں کا فیس اسٹرکچر 2016ء میں بھی وہی ہوگا جو 2015 ءمیں تھا۔