تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اپریل 2016
وقت اشاعت: 14:49

کراچی کا پارہ35 ڈگری تک پہنچ گیا،محکمہ موسمیات ،کے الیکٹرک مئی، جون کیلئے فکرمند

جیو نیوز - کراچی......فروری میں ہی سورج چاچا نے کراچی والوں کو فوکس کرلیا،شہر کا پارہ 35تک پہنچ گیا،مئی اور جون میں پھر سمندری ہوا رکنے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے محکمہ موسمیات اور کے الیکٹرک والے سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔

شدید گرمی کا مقابلہ اور لوڈشیڈنگ سے بچنے کی حکمت عملی پر کام جاری ہے،کراچی میں مئی اور جون میں پڑے گی شدید گرمی، سمندر ی ہوا پچھلے سال کی طرح پھر رک سکتی ہے، کے الیکٹرک نے گرمی کی اس شدید لہر کے دنوں میں سسٹم ٹھیک رکھنے اور بجلی کی کمی پر قابو پانے کی یقین دہانی کرا دی۔ محکمہ موسمیات بھی 3 روز پہلے وارننگ جاری کرے گا ۔

کراچی میں اس سال بھی گرمی کی شدید لہر مئی اور جون میںآئے گی ،اس سال کراچی کو جانی نقصانات سے کیسے بچانا ہے اس حوالےسے محکمہ موسمیات اور کے الیکٹرک حکام اسلام آباد میں سر جوڑ بیٹھے ہیں۔

ڈی جی محکمہ موسمیات ڈاکٹر غلام رسول نے جیو نیوز کو بتایا کہ گرمی کی شدید لہر کے خطرے سے متعلق پیشگی وارننگ سسٹم بنا رہے ہیں، محکمہ موسمیات گرمی کی لہر کی وارننگ 3 روز پہلے جاری کرے گا،بچاؤ کے اقدامات مارچ میں مکمل کر لیے جائیں گے۔

کے الیکٹرک نے یقین دہانی کرائی ہے کہ گرمی کی شدید لہر کے دنوں میں سسٹم ٹھیک رکھا جائے گا اور بجلی کی کمی پر قابو پایا جائے گا ،کے الیکٹرک، این ڈی ایم اے، وزارت صحت اور صوبائی محکمہ موسمیات عوام کو آگاہی دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.