22 اپریل 2016
وقت اشاعت: 18:34
صدر مملکت کے زیر حراست ڈرائیوروں سے تفتیش شروع
جیو نیوز - لاہور......مقررہ حد سے کم رفتارپر گاڑی کیوں چلائی،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صدر مملکت ممنون حسین کے قافلے کو روک کر دو ڈرائیوروں کو حراست میں لے لیا اور ان سے تفتیش شروع کردی ہے۔
سی سی پی او لاہور امین وینس کے مطابق صدر مملکت کا قافلہ مال روڈ گرجا چوک سے گزر رہا تھا کہ ڈرائیور محبوب اور شکیل نے گاڑیوں کی رفتار کم کردی، اس پر قافلہ روک کر دونوں ڈرائیوروں کو حراست میں لیا گیا۔
ان کے مطابق وی وی آئی پی موومنٹ میں گاڑیوں کی حد رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوتی ہے جبکہ یہ دونوں ڈرائیور 70 کلومیٹر کی رفتار سے گاڑی چلا رہے تھے،سی سی پی او کے مطابق دونوں سے تفتیش کی جارہی ہے۔