تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اپریل 2016
وقت اشاعت: 19:35

وزیراعظم کراچی میں بھی ایم کیو ایم کے وفد سے نہ مل سکے

جیو نیوز - کراچی.......وزیراعظم نواز شریف کراچی آئے، متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماوں کو گرین لائن بس کے افتتاح میں بھی بلایا لیکن درخواست کے باوجود ملاقات کے لیے وقت نہ نکال سکے۔ ایم کیوایم اپنے تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کرنا چاہتی تھی۔

وزیر اعظم نواز شریف نے اسلام آباد کے بعد کراچی میں بھی ایم کیوایم کے رہنماؤں کو نظر انداز کردیا،اسلام آباد میں معذرت کے بعد وزیراعظم کراچی میں بھی متحدہ رہنماؤں سے نہ مل سکے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کے وفد نے فاروق ستار کی قیادت میں گرین لائن بس کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کی لیکن وزیراعظم ان سے ملاقات کے لیے وقت نہ نکال سکے، متحدہ کے رہنما لاہور ہائی کورٹ میں زیرسماعت قائد ایم کیوایم پر پابندی سے متعلق کیس پر تحفظات وزیراعظم تک پہنچانا چاہتے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.