23 اپریل 2016
وقت اشاعت: 13:4
لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات کیلئےپولنگ جاری
جیو نیوز - لاہور…لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کےسالانہ انتخابات کےلئےپولنگ کا عمل جاری ہے،عاصمہ جہانگیراور حامد خان گروپوں کےامیدوار میدان میں ہیں، لاہور ہائیکورٹ بار کےالیکشن پہلی باربائیو میٹرک سسٹم کے تحت ہو رہے ہیں۔
لاہورہائیکورٹ بارکےانتخابات کیلئےووٹرزکی کل تعداد21ہزار سے زائدہے۔پہلی باربائیومیٹرک سسٹم کاطریقہ کار اپنایا گیاہے۔
عاصمہ جہانگیرگروپ کی طرف سےجسٹس ریٹائرڈ ایم رمضان چودھری صدارتی امیدوار ہیں،جبکہ حامد خان کےپروفیشنل گروپ نےرانا ضیاءعبدالرحمان کوان کےمقابلےمیں میدان میں اتاراہے،نائب صدر کےلیےسردار طاہرشہباز خان،راشد لودھی، چودھری محمد سلیم،میاں وسیم اور ایم آر اعوان میدان میں ہیں جبکہ سیکریٹری کے لئے جواد اشرف،خاتون وکیل عظمیٰ رزاق ، انس غازی اورشرجیل عدنان شیخ کےدرمیان مقابلہ ہے۔
پولنگ کا عمل صبح9 بجےشروع ہواجوکہ شام 5 بجے تک جاری رہےگا۔