23 اپریل 2016
وقت اشاعت: 13:21
مظفر گڑھ: ٹریلر اور بس میں تصادم، 4افراد جاں بحق
جیو نیوز - مظفرگڑھ…مظفر گڑھ کے علاقے شہر سلطان میںٹریلر اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریلر کے نیچے مزید افراد کے دبے ہونے کا بھی خد شہ ہے۔
پولیس کے مطا بق شہر سلطان کے قریب تیز رفتار ٹریلر نے سامنے سے آتی ہوئی بس کو ٹکر ماری ۔ جس کے بعد ٹریلر بس کے اوپر جاگرا اور اس کے نتیجے میں 4افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے ۔
ریسکیو ادارے کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ ٹریلر کو بس کے اوپر سے ہٹا نے کے لئے کرین بھی طلب کرلی گئی ہے۔حادثے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔