تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اپریل 2016
وقت اشاعت: 16:50

مینگورہ:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، مبینہ دہشت گرد گرفتار

جیو نیوز - مینگورہ…محکمہ انسداد دہشتگردی ملاکنڈ ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے سیکیوررٹی فورسز پر حملہ کرنے والے مبینہ دہشتگرد خورشید کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی مینگورہ سوات میں کی گئی، جس میں مبینہ دہشتگرد خورشید احمد کو گرفتار کیا گیا ۔ سی ٹی ڈی کے مطابق خورشید نے سوات میں کشیدگی کے دوران سیکیورٹی فورسز پر حملے کیے تھے۔ سر بانڈہ سوات میں سیکیورٹی فورسز پر ریمورٹ کنٹرول کا دھماکہ کیا تھا، جس میں 2 سیکورٹی اہلکار شہید ہوئے ۔

گرفتارملزم کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.