23 اپریل 2016
وقت اشاعت: 17:23
کراچی میں ڈاکوہزاروں روپے مالیت کا گوشت لوٹ کر فرار
جیو نیوز - کراچی…ڈاکو بھی اب گوشت خور ہوگئے،کراچی کے علاقےناظم آباد میں ڈاکو دن دیہاڑے گوشت کی دکان سے لاکھوں روپے نقدی اور ہزاروں روپے مالیت کا گوشت لوٹ کر فرار ہو گئے۔
ناظم آباد میں گوشت کی دکان میں دن دیہاڑے 2ڈاکوگھس گئےاور اسلحے کے زور پر دکان کے ملازمین سے لاکھوں روپے لوٹ لیے، لیکن واردات یہیں ختم نہیں ہوئی، سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق دونوں ڈاکوؤں نے رقم لوٹنے کے بعد دکان کا فریزر کھولا اور ہزاروں روپے مالیت کا من پسند گوشت بھی لُوٹ کر فرار ہو گئے۔ ملزمان نے اپنے چہروں کو ہیلمیٹ اور کیپ پہن کر چھپایا ہوا تھا۔
ایسی ہی ایک اور واردات ہوئی گلشن اقبال 13ڈی میں بھی ڈاکو دکان میں داخل ہوئے، کیش کاؤنٹر سے رقم لوٹی اور پھر اپنی پسند کا گوشت لیکر فرار ہو گئے، گلستان جوہر میں بھی ہو بہ ہو ایسی ہی واردات ہوئی ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ طریقہ واردات ایک ہونے کی وجہ سے شک کیاجارہا ہے کہ یہ تمام کارروائیاں ایک ہی گروہ کی ہیں، تاہم پولیس ابھی تک ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی ہے۔