تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اپریل 2016
وقت اشاعت: 21:41

شاہ کوٹ میں پولیس مقابلہ ،3 ڈاکو ہلاک،سب انسپکٹر زخمی

جیو نیوز - ساہیوال.......ساہیوال کے علاقے شاہ کوٹ میں پولیس اور ڈاکووں کے درمیان مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک جبکہ سب انسپکٹر زخمی ہوگیا ۔

شاہ کوٹ پولیس کے مطابق پولیس ٹیم ڈکیتی کے ملزم عظمت کو لیکر جیل جارہی تھی ، راستے میں ملزم کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر حملہ کرکے عظمت کو چھڑا لیا اور فرار ہوگئے۔

پولیس ٹیم نے ملزموں کا تعاقب کیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی، جس سے ایک سب انسپکٹر زخمی ہوگیا، جوابی فائرنگ سے عظمت سمیت 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے ۔پولیس نے تینوں لاشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کےلیے بھجوادی ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.