تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اپریل 2016
وقت اشاعت: 22:29

پشاور: پولیس نے 3نائیجرین شہری بازیاب کرالئے

جیو نیوز - پشاور ......پشاور میں پولیس نے رقم کے لین دین کے تنازع پر گزشتہ 4 ماہ سے حبس بے جا میں پڑے 3 نائیجرین شہریوں کو بازیاب کرالیا، ڈی ایس پی کینٹ محمد عارف خان کے مطابق کارروائی میں3 افغان مہاجرین سمیت 7 افراد کو گرفتار کیاگیا ۔

پولیس کے مطابق 3 نائیجرین شہری 4 ماہ قبل کاروبار کے سلسلہ میں لاہور سے پشاور طارق نامی شخص سے ملنے آئے، تاہم رقم کے تناز ع پر طارق نے انھیں حبس بے جا میں رکھا۔

جس پر نائیجرین میگرنٹ کمیونٹی کے صدر چارلس این نے تھانہ شرقی میں 19 فروری کو ایف آئی آر درج کرائی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں مغویوں کو بازیاب کرایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.