تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اپریل 2016
وقت اشاعت: 1:39

شوال میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 19دہشت گرد ہلاک

جیو نیوز - راولپنڈی ......آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شمالی وزیر ستان کی وادی شوال میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 19دہشت گرد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں جبکہ مقابلے میں کیپٹن عمرعباسی سمیت 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کےمطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں پاک افغان سرحد کے نزدیک منگروٹی کے علاقے میں فرار ہونے والے دہشت گردوں کے ایک گروہ کو گھیر لیا ،اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جس کے نتیجے میں 19 دہشت گرد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک افسرسمیت سیکیورٹی فورسز کے چار اہلکار جام شہادت نوش کرگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.