24 اپریل 2016
وقت اشاعت: 1:55
کراچی واٹر بورڈ کی شہریوں کو پانی احتیاط سے استعمال کرنے کی ہدایت
جیو نیوز - کراچی ......کراچی واٹر بورڈ نے شہریوں کو پانی احتیاط سے استعمال کرنے کی ہدایت جاری کردی ، بجلی نہ ہونے سے شہر کے 6 پمپنگ اسٹیشن بند ہیں ،جس کے باعث پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی 7 گھنٹے کیلیے بند ہےجبکہ بجلی نہ ہونے سے پمپنگ اسٹیشن کے 6 پمپ بند پڑے ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ شہر کو 100 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہے، پانی کی کمی سے شہر کے تمام علاقے متاثر ہوں گے،اہل کراچی پانی احتیاط سے استعمال کریں۔