24 اپریل 2016
وقت اشاعت: 2:27
سانحہ ماڈل ٹائون کے متاثرین کی داد رسی ہونی چاہیے،جہانگیر ترین
جیو نیوز - لاہور ......پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر خان ترین کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے کسی ملزم کو سزا نہ ملنا حکومتی بے حسی ہے ، احتساب کا عمل جاری رکھنے کیلئے مظاہروں اور دھرنوں کےآپشن پر غور کر رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے عبدالعلیم خان کے ہمراہ لاہور میں عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور سے ملاقات کے دوران کیا ۔
جہانگیر ترین کاکہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کی دادرسی ہونی چاہیے ، اس معاملےپر پی پی سے بھی رابطے میں ہیں، ان کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ کے ضمنی الیکشن میں پری پول دھاندلی شروع ہو گئی ہے ۔
عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور کاکہنا تھا کہ پاک بھارت میچ میں ان کی ہمدردی قومی ٹیم کیساتھ ہے،وزیراعظم سے پوچھیں وہ کس کےساتھ ہیں ۔
دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے گفتگو کی ،باہمی مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔