24 اپریل 2016
وقت اشاعت: 2:44
انسداد دہشتگردی عدالت میں ایم کیو ایم کےکا رکن پر فرد جرم عائد
جیو نیوز - کراچی ......کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے کارکن عبدالقادر ہنگورو پر فردجرم عائد کردی۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت میں فردجرم عائد ہونے کے بعد ملزم عبدالقادر ہنگورو نے صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے گواہوں کو طلب کرلیا۔
ملزم عبدالقادر ہنگورو پر دھماکا خیز مواد اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے کاالزام ہے،ملزم کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔