تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اپریل 2016
وقت اشاعت: 3:0

اسحاق ڈارکی مردم شماری کیلئے نیا پلان کل تک تیار کرنے کی ہدایت

جیو نیوز - اسلام آباد ......وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان شماریات بیورو کو مردم شماری کے لیے نیا مجوزہ ایکشن پلان کل شام تک تیار کرنے کی ہدایت کر دی ۔

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں مردم و خانہ شماری2016 کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، چیف افسر شماریات آصف باجوہ نے انتظامات اور تیاریوں پر بریفنگ دی ۔

وفاقی وزیر خزانہ نے پاکستان شماریات بیورو کو مردم شماری کے لیے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اتوار کی شام تک نیا مجوزہ ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایکشن پلان مشترکا مفادات کونسل میں زیر غور لایا جائے گا، حکومت کی کوشش ہے کہ مردم شماری صاف شفاف اور اچھے انداز میں ہو۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.