تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اپریل 2016
وقت اشاعت: 3:49

کراچی :فروری میںدرجہ حرارت36ڈگری، 20سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

جیو نیوز - کراچی .....فروری کے مہینے میں گرمی کا 20سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ،کراچی میںسال کادوسراماہ ختم ہونے سے پہلے ہی گرمی شروع ہوگئی درجہ حرارت 36ڈگری تک پہنچ گیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق میدانی علاقوں کی گرم ہوائوں نے شہر کو بھی گرم کردیا ،شہری پریشان نہ ہوں 2دن بعد گرمی کی لہر ختم اور موسم اچھا ہوجائےگا۔

سمندری ہوائیں پھر کراچی کے شہریوں سے ناراض،فروری کے مہینے میں گرمی کا 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کل بھی درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے جبکہ گرمی کی لہر 2 مارچ تک برقرار رہے گی۔

دنیا کے اکثر شہروں کی طرح کراچی میں فروری اچھا خاصا ٹھنڈا مہینہ ہوتا ہے مگر اس بار سورج کے تیور ابھی سےگرما گرم ہوگئے، شہر میں گزشتہ 2 روز سے جاری شدید گرمی کا سلسلہ آج مزید شدت اختیار کرگیا، جس کے باعث شہری شدید پریشان رہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شدید گرمی کی وجہ سمندری ہوائوں کا رک جانا ہے، آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36اعشاریہ5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جو کہ فروری کے مہینے میں ایک ریکارڈ ہے، اس سے قبل 1996 میں فروری میں گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا جوکہ 36اعشاریہ1 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو گرم موسم کے دوران زیادہ سے پانی استعمال کرنے کے علاوہ گھروں میں رہنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.