24 اپریل 2016
وقت اشاعت: 4:37
پاکستان کا نوجوان طبقہ ذہین ،وہ سیکھنا چاہتا ہے،امریکی سفیر
جیو نیوز - کراچی ......پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کا کہنا ہے کہ پاک امریکا تعلقات 60سال پرانے ہیں اور یہ تعلقات آنے والی دہائیوں تک جاری رہینگے۔
آئی بی اے کراچی میں سینٹر فار ایکسی لینس انِ جرنلزم کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نےکہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات تاریخی ہیں جو آئندہ بھی بہتر انداز سے آگے بڑھیں گے۔
میڈیا کی آزادی سےمتعلق امریکی سفیر نے کہا کہ آزاد میڈیا لوگوں کی تربیت کرتا ہے اورباصلاحیت صحافی میڈیا کا دل ہیں، پاکستان کا نوجوان طبقہ ذہین ہے اور سیکھنا چاہتا ہے۔
افتتاحی تقریب میں آئی بی اے کے ڈائریکٹر اور سابق گورنر اسٹیٹ بنک ڈاکٹر عشرت حسین اور میڈیا انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اہم شخصیات بھی شریک تھیں۔