تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اپریل 2016
وقت اشاعت: 4:53

گوجرانوالہ : میرج ہال میں آتشزدگی،4افراد زخمی

جیو نیوز - گوجرانوالہ ......گوجرانوالہ میں ریس کورس روڈ پر واقعہ میرج ہال میں گیس لیکیج کے باعث آگ لگ گئی، جس سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق سلنڈر تبدیل کرنے کے دوران ہونیوالی گیس لیکیج کی وجہ سے آگ لگ گئی ، جس سے چار افردا جھلس کر زخمی ہوگئے ، جن کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اسپتال ذرائع کےمطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ، آگ پر قابو پا لیا گیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.