تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اپریل 2016
وقت اشاعت: 11:42

لاہور: نامعلوم افراد نے نوجوان لڑکی پر تیزاب پھینک دیا

جیو نیوز - لاہور........لاہور ہربنس پورہ کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ایک نوجوان لڑکی پر تیزاب پھینک دیا، ،لڑکی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ہربنس پورہ کی رہائشی 22سالہ آمنہ گھر میں سو رہی تھی کہ چند نامعلوم افراد گھر میں گھس آئے اور آمنہ پر تیزاب پھنک دیا اور فرار ہو گئے۔

لڑکی کو تشویشناک حالت میں سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی تھی، مگر پولیس اب تک یہاں نہیں پہنچی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.