تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اپریل 2016
وقت اشاعت: 13:18

پی ٹی سی ایل ا یوو چارجی ڈیوائسز کی بائیومیٹرک تصدیق کرے گی

جیو نیوز - اسلام آباد ............. پی ٹی سی ایل ٹی سی ایس کے اشتراک سے صارفین کے گھر گھر جا کر ایوو چارجی ڈیوائسز کی بائیومیٹرک تصدیق کرے گی۔ پی ٹی اے حکام کے مطابق ایوو چارجی نائیٹر وی فون و ڈیوائسز کی بائیومیٹرک تصدیق لازمی ہے ۔

ذرائع کے مطابق کوریئر سروس ٹی سی ایس کے اشتراک سے یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے ، ابتدا میں یہ سہولت اسلام آباد،راولپنڈی ،کراچی ،لاہور،پشاور ،فیصل آباد،گوجرانوالہ،کوئٹہ،ملتان،کوئٹہ،سکھراور حیدرآباد میں د ی جائے گی ۔

یہ ا قدام نیشنل ایکشن پلان کے تحت شروع کیا جارہا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ صارفین تصدیق کیلئے پی ٹی سی ایل کے ون اسٹاپ شاپ یوفون سروس سینٹر اور فرانچائزز یا پھر یوفون ریٹیلرز سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق ملک میں ایسی 1.2ملین ڈیوائسز ہیں، مزید معلومات کیلئے اس نمبر 0800 80800 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.