24 اپریل 2016
وقت اشاعت: 16:32
پشاورمیں خاتون کے قتل کا مقدمہ درج
جیو نیوز - پشاور.........پشاورمیں خاتون کے قتل کا مقدمہ تھانہ شرقی میں درج کرلیاگیا ۔ پولیس کے مطابق خاتون کو اس کے شوہر نے گھریلو ناچاقی پر قتل کیاتھا۔
پولیس کے مطاق گذشتہ شب 8 بجے کے قریب صدرمیں نازش نامی خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کیاگیا۔ قتل کا مقدمہ تھانہ شرقی میں درج کیاگیا ہے۔
ایف آئی آر مقتولہ کے شوہرافتخار احمد کے خلاف درج کی گئی ۔ جس نے گھریلو ناچاقی پر بیوی کوقتل کیا۔ مقتولہ غیر سرکاری تنظیم میں کام کرتی تھی۔ اور چار بچوں کی ماں تھی۔
مقتولہ کا شوہر واقعہ کے بعد سے مفرورہے۔