24 اپریل 2016
وقت اشاعت: 16:48
شہبازشریف کا شوال میں شہید فوجی جوانوں کو خراج عقیدت
جیو نیوز - لاہور........وزیراعلیٰپنجاب ،شہبازشریف نےشوال میں شہیدہونےوالے کیپٹن سمیت4فوجی جوانوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیاہے۔
لاہورسےجاری بیان میں شہبازشریف کاکہناتھاکہ قیمتی جانوں کا نذرانہ دینےوالےشہداءقوم کےہیرو ہیں،پوری قوم کو شہداء کی لازوال قربانیوں پر فخر ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نےشہداء کےاہلِ خانہ سےہمدردی اور تعزیت کااظہارکرتے ہوئےکہاکہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔