24 اپریل 2016
وقت اشاعت: 18:41
پشاور: دوافرادپراسرار طور پرہلاک ،ایک کی حالت تشویشناک
جیو نیوز - پشاور...........پشاورکے علاقہ گنج میں دودوست پراسرار طور پرہلاک ہوگئے۔ جبکہ ایک کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیاگیا۔ ہلاک ہونے والوں میں مقامی کونسلر بھی شامل ہے۔
لیڈی ریڈنگ اسپتال ذرائع کے مطابق گنج کے علاقہ میں دو افراد پراسرار طور پر ہلاک ہوگئے۔ اہل خانہ کے بیان کے مطابق دونوں افراد بسترپر مردہ پائے گئے۔
ہلاک ہونے والوں میں ایک کسان کونسلر اور اس کادوست بھی شامل ہے۔ جبکہ تیسرے دوست کی حالت تشویشناک ہےجسے اسپتال پہنچا دیا گیا۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کی ہلاکت زہریلی شراب پینے سے ہوئی ۔ تاہم پولیس کے مطابق زہریلی شراب پینے سے ہلاکت کی تاحال تصدیق نہیں ہوئی۔