تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اپریل 2016
وقت اشاعت: 23:16

آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی؛نامزد گورنر خیبرپختونخوا

جیو نیوز - پشاور .........خیبرپختونخواکے نامزد گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ قیام امن کے لئے پاک فوج کی قربانیں قابل فخر ہیں۔

پشاورسے جاری بیان میں خیبرپختونخوا کے نامزد گورنراقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے علاقہ شوال میں دہشت گردوں کے مقابلے سے میں شہید ہونے والے کیپٹن عمر اور دیگر شہداء پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کےخلاف جنگ جاری ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ان کا مقابلہ کریں گے۔ اقبال ظفر جھگڑا کاکہناتھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں قابل فخر ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.