تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اپریل 2016
وقت اشاعت: 23:33

اسلام آباد کے سیکٹر جی 11 کے اتوار بازار میں انتظامیہ کا چھاپا

جیو نیوز - اسلام آباد ........اسلام آباد کے اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے اتوار بازار میں چھاپہ مار کر مہنگی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی اور جرمانے عائد کیے۔

اسسٹنٹ کمشنر حسن وقار چیمہ نے سیکٹر جی الیون اتوار بازار میں چھاپے کے دوران روزمرہ استعمال کی اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف 33ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیےگئے۔

اتوار بازار میں سبزیاں، پھل اور دیگر اشیاء مہنگے داموں فروخت کی جارہی تھیں، اسسٹنٹ کمشنر نے زائدالمعیاد اشیاء فروخت کرنے پر اتوار بازار میں قائم بیکریوں پر بھی جرمانے کیے اور کہا کہ آئندہ ایسی اشیاء فروخت کرنے کی صورت میں گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.