تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اپریل 2016
وقت اشاعت: 23:49

دہشت گردوں کا خاتمہ کریں گے؛شہید کیپٹن عمیر کا آخری پیغام

جیو نیوز - پشاور ..........’قوم اچھی امید رکھے ، شوال کسی مقصد سے گئے ہیں ، دہشت گردوں کا خاتمہ کریں گے۔‘شہید کیپٹن عمیر کا شمالی وزیرستان کی وادیٔ شوال روانگی سے پہلے ایک ویڈیوپیغام منظر عام پر آگیا ہے ۔

کیپٹن شہیدعمیر عباسی نے محاذ پر جانے سے پہلے جو گفتگو کی اور دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے کا عزم کیا وہ پوری قوم کےلیے مشعل راہ ہے ۔

شہید کیپٹن عمیر کی یہ گفتگو گواہ ہے کہ وہ کس شان سے مقتل میں گئے ،مادر وطن کے اس شیر فرزند کا ملک دشمنوں سے مقابلہ یقیناً قابل دید اور قابل داد ہوگاجووادی ٔ شوال جیسی پر خطر گھاٹیوں میں جانے کےلیے بے قرار تھا۔

شہیدعمیر عباسی کی محاذ پر جانے سے پہلے کی گفتگو: شوال کسی مقصد سے گئے ہیں ، دہشتگردوں کا خاتمہ کریں گے، شہید کیپٹن عمیر

Posted by Geo News Urdu onSunday, 28 February 2016

عمیر کے والد لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ زاہدعباسی کا کہنا ہے کہ میرے لیے عمیرپیارا تھا مگر، وطن کی مٹی کے دفاع سے زیادہ نہیں ۔ وہ پاک فوج میں شامل اپنا دوسرا بیٹا بھی آج ہی قربان کرنے کو تیار ہیں ۔

وہ بیٹا کیوں نہ جری ہو جس کی رگوں میں ایک بہادر باپ کا خون دوڑ رہاہے ۔جوان بیٹے کا جنازہ اٹھاکر بھی لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ زاہد کا چہرہ روشن ، لبوں پر مسکراہٹ اور لہجے میں چٹان جیسی مضبوطی دیدنی تھی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.