تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اپریل 2016
وقت اشاعت: 12:57

کراچی :حسا س ادارے کی کارروائی،سیاسی جماعت کے 2کارکن گرفتار

جیو نیوز - کراچی .....کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں حساس اداروں نے کارروائی کرکے سیاسی جماعت کے2 کارکنان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حساس اداروں کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاعات پر نارتھ ناظم آباد میں چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران سیاسی جماعت کے 2کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت رضوان بھیا اور خرم کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق لیاری سیکٹر کے یونٹ 31 اور 32 سے ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کو ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.