تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اپریل 2016
وقت اشاعت: 14:34

حیدرآباد:آئل کی دکان میں آگ لگ گئی، 3 افراد زخمی

جیو نیوز - حیدرآباد........حیدرآباد میں آئل کی ایک دکان میں آگ لگنے سے 3 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے تاہم آگ پر قابو پالیاگیا۔

ریسکیو ذرائع کےمطابق تلسی داس روڈ پر واقع آئل کی ایک دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ واقعے میں دکان کے مالک عبدالجبار سمیت 3 افراد معمولی زخمی بھی ہوئے۔ دکان میں آگ گیس لیکیج کے باعث لگی ۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی گاڑی موقع پہنچ گئی،،جس نے تھوڑی دیر میں آگ پر قابوپالیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.