تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 اپریل 2016
وقت اشاعت: 1:35

شرمین عبید چنائے نے بڑی کامیابی حاصل کی ، اسپیکر بلوچستان اسمبلی

جیو نیوز - کوئٹہ… اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی نے شرمین عبید چنائےکو آسکر ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوسری بارآسکر ایوارڈ جیتناشرمین عبید چنائے کی یقیناً بڑی کامیابی ہے، اس سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن ہوا۔

مبارکباد کے پیغام میں راحیلہ حمید خان درانی کا کہناتھا کہ اس اہم کامیابی سےملک میں غیرت کےنام پر قتل کےمسئلہ پرمؤثرقانون سازی میں مدد ملے گی۔

اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ امید ہے شرمین عبید چنائےآئندہ بھی اسی قسم کےاہم اور نازک موضوعات پر کام کرتی رہیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.