26 اپریل 2016
وقت اشاعت: 3:11
گورنر پنجاب کے دستخط ، تحفظ خواتین بل کو قانونی حیثیت مل گئی
جیو نیوز - لاہور…پنجاب میں تحفظ خواتین بل کو آج سے قانونی حیثیت مل گئی، گورنر پنجاب نے بل پر دستخط کردیے،تحفظ خواتین بل پر مرحلہ وار عمل درآمد کیا جائے گا۔
پنجاب میں نافذ ہونے والے تحفظ خواتین قانون کے تحت بیویوں پر تشدد کرنے والے مردوں کوسزائیں مل سکیں گی، جھگڑے پر خاتون کو گھرسے نکالنا ناممکن ہوگا۔
اب گھریلو تشدد، معاشی ، جذباتی ، نفسیاتی استحصال، بدکلامی اور سائبر سے متعلق بےضابطگیاں جرائم تصور ہوں گی جن پر قید اور جرمانے کی سزائیں دی جائیں گی،ڈسٹرکٹ پروٹیکشن کمیٹیوں کے ساتھ متاثرہ خواتین کے لئے شیلٹر ہوم بنائے جائیں گے،تشدد کے مرتکب مردوں کو عدالتی حکم پرجی پی ایس ٹریکر سسٹم والے کڑے لگائے جائیں گے ،جنہیں اتارنےپرایک سال قید اور جرمانہ کیا جائے گا۔
تحفظ خواتین قانون کے تحت تشدد کا شکار خاتون کو بے دخل کرنے کے بجائے مرد کو دو دن کے لئے گھر سے نکالا جا سکے گا، مرد خاتون کو اخراجات فراہم کرنے کا پابند ہو گا، انکار پر تنخواہ سے کٹوتی کی جا ئے گی ،تشدد کی غلط شکایت پر بھی قید اور جرمانے کی سزائیں رکھ دی گئی ہیں ۔