تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 اپریل 2016
وقت اشاعت: 5:38

کراچی: ماں کے مبینہ قاتل کی بہن نے بیان قلمبند کرادیا

جیو نیوز - کراچی…کراچی میں ماں کے قتل کے الزام میں گرفتار غلام ربانی کی بہن نے بیان قلمبند کرادیا، تفتیشی افسر کو بتایا کہ ماں سے میرے جھگڑے کے دوران بھائی نے چھریوں کے وار سے ماں کو قتل کیا، عدالت نے آئندہ ہفتے ملزم کے خلاف چالان جمع کرانے کی ہدایت کردی۔


تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کی اسپتال میں زیر علاج بہن کو ہوش آگیا ہے اور اس نے اپنا بیان پولیس کو ریکارڈ کرادیا ہے۔ بیان میں بہن کا کہنا تھا کہ اس کا اپنی والدہ سے جھگڑا ہورہا تھا کہ اسی دوران بھائی نے آکر چھریوں کےوار سے ماں کو قتل کردیا۔

تفتیشی افسر نے مزید بتایا کہ ملزم کی بہن ابھی مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئی ہے۔بعد میں عدالت نے ملزم کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ ملزم غلام ربانی نے بوٹ بیسن کےعلاقے کے میں 18فروری کو ماں کو قتل کردیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.