تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 اپریل 2016
وقت اشاعت: 5:54

احتساب کمیشن آرڈیننس میں ترامیم واپس لینے کا وعدہ پورا کردیا،عمران خان

جیو نیوز - اسلام آباد…عمران خان نے خیبرپختونخواکابینہ کو احتساب کمیشن آرڈیننس میں ترامیم واپس لینے کی ہدایت کر دی،ترامیم سے چیئرمین کمیشن کے اختیارات محدود ہوگئے تھے ۔

عمران خان کا سوشل میڈیا پر پیغام میں کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتساب کے مرکزی عزم پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ احتساب کمیشن آرڈیننس میں ترامیم واپس لینے کا وعدہ پورا کردیا گیا ہے۔آزاد احتساب کیلئے جامع ترمیمی بل خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیش کیاجائےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ احتساب کمیشن کے ترمیمی بل پر کام تیز کرانے کو یقینی بنایاجائےگا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.